۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
عباس خامه یار رایزن فرهنگی ایران و شیخ عبد الله جبری دبیرکل جنبش امت لبنان

حوزہ/ لبنان،ایک اجلاس میں ایرانی ثقافتی کونسل کے مشیر اور لبنانی امت تحریک کے سکریٹری جنرل نے مزاحمت و مقاومت کو اقوام عالم کے حقوق کے تحفظ اور استعمار اور صہیونیت کو شکست دینے کا واحد راستہ قرار دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان ،ایک اجلاس میں ایرانی ثقافتی کونسل کے مشیر عباس خامہ یار اور لبنانی امت تحریک کے سکریٹری جنرل شیخ جبری نے مزاحمت و مقاومت کو اقوام عالم کے حقوق کے تحفظ اور استعمار اور صہیونیت کو شکست دینے کا واحد راستہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مزاحمت و مقاومت ہی استعمار اور صہیونیت کو شکست  دے سکتی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ، لبنان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کے کلچرل کونسلر عباس خامہ یار نے تحریک امت کے سکریٹری جنرل شیخ عبد اللہ جبری سے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات کے دوران تحریک امت کے سینئر ممبران شیخ ولید العمری اور شیخ محمود القادری بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران مشترکہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ان منصوبوں کے بارے میں بیداری  اور آگاہی کی ضرورت پر بات کی گئی اور اس کی طرف اقدامات اٹھائے جانے پر زور دیا گیا جسے عالمی استکبار دین اسلام کو نشانہ بنانے اور مسخ کرنے کیلئے استعمال کرتا ہے۔

عالمی استکبار دہشتگردوں اور تکفیری گروہوں کی حمایت کرکے دین اسلام کو نشانہ بناتا ہے

اجلاس میں شریک افراد نے عالمی استکبار دہشت گردی اور تکفیری گروہوں کی مختلف مادی ، رسد اور میڈیا کے اوزاروں کی حمایت کرتے ہوئے دین اسلام کو نشانہ بنا رہا ہے ، مزید کہا کہ وہ اشتہارات ، فلموں اور مختلف پروگراموں کے ذریعے حقائق کو بھی مسخ کرتے ہیں اور ہماری نوجوان  نسل کو  صہیونیت اور ان کے مقاصد کی تکمیل کرنے والے فریبوں کے ذریعے حقیقت ، اصلیت اور ورثے سے ہٹا رہے ہیں۔
 
دونوں فریقوں نے خطے کی موجودہ صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ استکبار جہاں کے منصوبوں اور اہداف سے مقابلہ اور محاذ آرائی کی ضرورت پر زور دیا جو کہ خطے اور امت اسلامیہ کو اپنے سیاسی و معاشی تسلط کے بل بوتے پر ہتھیار ڈالنے کے خواہاں ہیں۔

اجلاس میں شریک افراد نے مزید کہا کہ استکبار جہاں یہ کام اقوام کو کمزور اور دولت کو ضبط کرکے کرتے ہیں۔

مزاحمت و مقاومت کا محاذ، مزاحمت و مقاومت کے منصوبوں کو کبھی ترک نہیں کرے گا

شیخ جبری اور خامہ یار نے زور دے کر کہا کہ مزاحمت و مقاومت کی محاذ آرائی کو ہمیشہ جاری رکھیں گے اور مزاحمت و مقاومت کا محاذ، مزاحمت و مقاومت کے منصوبوں کو کبھی ترک نہیں کرے گا،کیونکہ صرف مزاحمت و مقاومت کے ذریعے ہی اقوام عالم کے قومی اور نسلی مفادات کا تحفظ، استکبار جہاں کے مختلف جارحانہ منصوبوں ، جیسے کہ جھوٹ پر مبنی صدی کی ڈھیل کا معاہدہ ، صہیونیوں کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا، اقوام عالم کے حقوق کے ہر طرح کی لوٹ مار اور تسلط کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .